تازہ تر ین

ماضی کی نامور اداکارہ امبر ایوب کی 23 برس بعد شوبز میں واپسی

لاہور(شوبزڈیسک)کراچی میں کمرشل تھیٹر کے بانی و لیجنڈ ہدایتکار سید فرقان حیدر رضوی امریکہ کے شہر ڈیلاس جاکر دوبارہ ایکٹو ہوگئے ،انہوں نے گروپ آف انٹرنیشنل آرٹس بنایا ہے جس کے بینر تلے وہ پاکستانی اور ڈیلاس کے مقامی فنکاروں پر مشتمل سٹیج ڈرامہ ”مجھے دل سے کیوں نکالا“ 27جولائی کو پیش کرینگے ، جسے ڈیلاس میں مقیم پاکستانی اویس نصیر نے تحریر کیا ہے ،ٹی وی کے مشہور پاکستانی اداکار حسن سومرو اپنی اہلیہ کیساتھ پہلی بار سٹیج پر کام کرینگے اسی طرح ٹی وی اور ریڈیو کی ماضی کی اداکارہ نیلوفرعباسی کے بیٹے وجاہت عباسی بھی اپنی اداکاری کے جلوے دکھائینگے ،سٹیج ڈرامے کے ذریعے اداکارہ امبرایوب کی 23سال بعد شوبزمیں واپسی ہوگی ، انہیں ڈرامے میں مرکزی کردار دیا گیا ہے۔

، انہوں نے فرقان حیدر رضوی کے سٹیج ڈرامے گرین کارڈ میں بھی کام کیا تھا جبکہ وہ ماضی میں پاکستان کے کئی ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہیں اور عرصہ دراز سے ڈیلاس میں مقیم ہیں۔ صوبیہ علی خان ،شعیب خان ،شیزا رضوی،پپو،نازیہ خان ،سلمان عابدی،راجہ عباس ودیگر فنکار بھی اس ڈرامے میں شامل ہیں۔ اس حوالے سے فرقان حیدر رضوی نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا گروپ آف انٹرنیشنل آرٹس کے تحت امریکہ سمیت دیگرممالک میں مشاعرے ،سٹیج ڈرامے اور میوزک کنسرٹ پیش کرینگے ،انہوں نے کہا تھیٹرہماری کمزوری ہے ،ہرتین ماہ بعد ڈیلاس میں سٹیج ڈراموں کاانعقاد کیا جائیگا جس میں پاکستان سے بھی فنکار یہا ں آکر پرفارم کرینگے ،مذکورہ ڈرامے میں پڑھے لکھے اور سلجھے ہوئے فنکار کام کررہے ہیں ،انہوں نے کہا اصل میں تھیٹر کوئی آسان شعبہ نہیں یہ بہت مشکل کام ہے ،ابھی فی الحال ڈرامے کی ریہرسلز کی جارہی ہیں یہاں ہونیوالے ڈراموں سے کافی اچھے آرٹسٹ نکل سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ڈیلاس میں مقیم اردو سے پیارکرنیوالوں کو ڈرامے کا شدت سے انتظار ہے جبکہ ڈرامے کی ایڈوانس ٹکٹیں بک ہوچکی ہیں جو اس کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ واضح رہے عمرشریف، معین اختر،شہزاد رضا ،لیاقت سولجر ،شکیل صدیقی، سلومی، زیبا شہناز،ماجد جہانگیر اور اسماعیل تارا سمیت دیگر فنکاروں نے فرقان حیدر رضوی کے ساتھ کام کیا جبکہ ان کے کئی سٹیج ڈراموں کی بھارت میں بھی کاپی کی گئی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain