تازہ تر ین

پیپلز پارٹی شہید بھٹوکی اکلوتی اور پہلی خاتون امیدوار جیکب آباد سے

سندھ( ویب ڈیسک )آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ سے رواں ماہ 25 جولائی کوہونے والےعام انتخابات میں 130 جنرل نشستوں پراگرچہ مجموعی طور90 سے زائد خواتین انتخابات لڑتی نظر آئیں گی۔تاہم سندھ کے ضلع جیکب آباد کے صوبائی حلقے پی ایس 2 سے پہلی بار پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) شہید بھٹو کی جانب سے ایک خاتون کو انتخابی میدان میں اتارا گیاہے۔
اس حلقے سے پی پی شہید بھٹو کی نوجوان امیدوار فیروزہ لاشاری تجربہ کار،بااثر اور امیر سیاستدانوں کا مقابلہ کریں گی۔حال ہی میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور سے گریجویشن مکمل کرنے والی فیروزہ لاشاری کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ وہ شمالی سندھ کے 3 اہم اضلاع جیکب آباد، شکارپور اور کندھ کوٹ ایٹ کشمور سے بھی عام نشت پر انتخاب لڑنے والی پہلی خاتون ہیں۔یہی نہیں بلکہ حیران کن طور پر وہ اپنی پارٹی کی بھی واحد خاتون امیدوار ہیں کیوں کہ اس بار ان کی پارٹی کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو بھی انتخابات میں حصہ نہیں لے رہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain