Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • جیسن گلیسپی کا انکشاف PCB اب بھی ہزاروں ڈالر کا مقروض
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • زینگ وین کا سنسنی خیز کم بیک سابق چیمپئن ایگا سویاتیک کو اپ سیٹ کردیا
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں کارروائیاں
    • کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
    • حمزہ راجہ کی مسٹر یونیورس 2026 میں جیت
    • سابق بارسلونا فارورڈ کرسچن ٹیلو کی ریٹائرمنٹ
    • وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
    • ٹرمپ کا نیا نقشہ، نیو میکسیکو ’نیو امریکامیںتبدیل
    • 2027 ساوتھ ایشین گیمز، بھارت پاکستان آنےپر راضی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    انتخابات لڑنے والے گلوکار، اداکار اور ماڈل

    By Daily Khabrainجولائی 24, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک)ملک میں 11 ویں عام انتخابات کا میلا سجنے میں ابھی چند ہی گھنٹے باقی ہیں اور عوام اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے بے تاب ہے۔اس بار جہاں عام انتخابات میں پہلی بار ماضی کے مقابلے زیادہ امیدوار میدان اتریں گے، وہیں اس بار سب سے زیادہ لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔اس بار جہاں ماضی کے مقابلے زیادہ آزاد امیدوار میدان میں اتریں گے، وہیں اس بار ریکارڈ خواتین اور خواجہ سرا بھی میدان میں اتریں گے۔ساتھ ہی اس بار شوبز انڈسٹری سے بھی کئی جانے پہچانے چہرے انتخابی اکھاڑے میں اتریں گے۔اگرچہ ماضی میں بھی طارق عزیز، قوی خان، مسرت شاہین، مصطفیٰ قریشی، گلاب چانڈیو اور دیگر شخصیات بھی انتخابات لڑ چکی ہیں، تاہم اس بار بھی عام انتخابات میں شوبز سے وابستہ شخصیات میدان میں اتری ہیں۔گیارہویں عام انتخابات میں حصہ لینے والی شوبز شخصیات میں سے درج ذیل کا شمار معروف شخصیات میں ہوتا ہے۔عام انتخابات سے 2 ماہ قبل ہی نئی سیاسی جماعت ‘برابری پارٹی پاکستان‘ (بی پی پی) تشکیل دینے گلوکار جواد احمد پہلی بار انتخابات لڑ رہے ہیں۔جواد احمد نے دیگر گلوکاروں اور شوبز شخصیات کی طرح دوسری سیاسی جماعتوں میں شمولیت کرنے کے بجائے اپنی پارٹی بناکر میدان میں اترنےکا فیصلہ کیا اور وہ پہلے ہی انتخابات میں ملک کے اہم ترین سیاستدانوں کے خلاف الیکشن میں اتریں ہیں۔جواد احمد صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 اور صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 131 اور این اے 132 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔جواد احمد کراچی سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور لاہور کے حلقے این اے 131 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان جب کہ این اے 132 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف میدان میں اتریں گے۔جواد احمد نے کراچی اور لاہور میں اپنی انتخابی مہم زوروں پر چلائی، جب کہ انہوں نے انتخابات کے حوالے سے اپنا خصوصی گیت بھی جاری کیا، جس میں ان کے ساتھ ماڈل و اداکارہ سونیا حسین بھی نظر آئیں۔جواد احمد جن تینوں حلقوں سے میدان میں اتریں گے، وہاں بظاہر دیگر تمام امیدواروں کی پوزیشن کمزور دکھائی دے رہی ہے، لیکن پھر بھی ان حلقوں میں مقابلے کا امکان ہے۔این اے 131 لاہور سے جہاں عمران خان اور جواد احمد میدان میں اتریں گے، وہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق بھی اتریں گے۔معروف اداکار ایوب کھوسو سندھ کے دارالحکومت کراچی سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 101 گلستان جوہر سے میدان میں اترے ہیں۔ایوب کھوسو پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں، انہوں نے چند سال قبل ہی جماعت کے کلچرل ونگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ایوب کھوسو نے اپنے حلقے میں بھرپور انتخابی مہم چلائی اور گھر گھر جاکر لوگوں سے ووٹ مانگے۔تاہم ان کی انتخابی مہم اس وقت رک گئی جب رواں ماہ مستونگ میں سیاسی جماعت کی انتخابی مہم میں خود کش حملہ کیا گیا، جس میں 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ایوب کھوسو نے اس واقعے کے بعد اپنی انتخابی مہم معطل کردی تھی، تاہم انہیں امید ہے کہ وہ جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ان کے خلاف آزاد اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں سمیت مجموعی طور پر 19 امیدوار میدان میں اتریں گے، جن میں سے 2 خواتین پروین بشری اور فضہ ذیشان بھی ہیں۔اس حلقے سے تحریک انصاف کے سید فردوس شمیم نقوی، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے محمد ہارون صدیقی، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے بابر محمد عالم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پروین بشیر سمیت دیگر امیدوار بھی انتخاب لڑ رہے ہیں۔اس حلقے میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ، تحریک انصاف، ایم کیو ایم، ایم ایم اے اور اے این پی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔معروف گلوکار ابرارالحق اس سے قبل بھی انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں، تاہم انہیں ماضی میں شکست ہوئی۔ابرار الحق اس بار بھی تحریک انصاف کی سیٹ سے پنجاب کے شہر نارووال سے این اے 78 سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ابرارالحق جس حلقے سے لڑ رہے ہیں وہاں سے مجموعی طور پر 12 امیدوار میدان میں اتریں گے، جن میں سے صرف ایک خاتون فائزہ رفیق نیشنل پارٹی (این پی) کی جانب سے میدان میں اتریں گی۔اس حلقے میں ابرارالحق کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال، تحریک لبیک پاکستان کے محمود خان اور دیگر آزاد امیدواروں سے مقابلہ ہوگا۔اس حلقے سے 2013 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال ہی جیتے تھے، اس بار ابرارالحق اور احسن اقبال کے درمیان ہی کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔ااداکار ایوب کھوسو کی طرح ساجد حسین بھی کراچی سے صوبائی حلقے این اے 256 سے پیپلز پارٹی کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔ساجد حسین جس حلقے سے میدان میں اتریں گے، وہاں سے مجموعی طور پر 16 امیدوار میدان میں اتریں گے، جن میں سے صرف ایک خاتون امیدوار صوفیہ یعقوب عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے میدان میں اتریں گی۔ساجد حسین کے علاوہ اس حلقے سے متحدہ مجلس عمل کے معراج الہدی صدیقی، تحریک انصاف کے محمد نجیب ہارون، پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے عادل صدیقی، ایم کیو ایم پاکستان کے عامر ولی الدین چشتی سمیت دیگر امیدوار میدان میں اتریں گے۔اوجوان گلوکار عاصم اظہر کی والدہ اور اداکارہ گل رعنا بھی سندھ کے دارالحکومت سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 94 کورنگی سے انتخاب لڑ رہی ہیں۔گل رعنا بھی پیپلز پارٹی کی سیٹ پر ہی انتخاب لڑ رہے ہیں، انہوں نے بھی رواں برس ہی پارٹی کے کلچرل ونگ میں شمولیت اختیار کی تھی، جس کے بعد انہیں صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔گل رعنا جس حلقے سے انتخاب لڑ رہی ہیں اس حلقے سے مجموعی طور پر 19 امیدوار میدان میں اتریں گے، جن میںگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈیٰ اے) کی خاتون امیدوار عظمیٰ فاروق بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ اس حلقے سے تمام امیدوار مرد ہیں، جن میں سے تحریک انصاف کے فرید اللہ، ایم ایم اے کے محمد اسلم پرویز عباسی، پی ایم ایل این کے محمد رفیق، ایم کیو ایم پاکستان کے محمد وجاہت اور پاک سرزمین پارٹی کے محمد عرفان بھی شامل ہیں۔معروف ماڈل عباس جعفری بھی اس بار پہلی مرتبہ انتخاب لڑ رہے ہیں۔عباس جعفری صوبہ سندھ کے دارالحکومت سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 125 سے تحریک انصاف کی سیٹ پر انتخاب لڑیں گے۔پی ایس 125 سے ان کے علاوہ دیگر 17 امیدوار بھی میدان میں اتریں گے، جن میں سے 2 خواتین کشور زہرا اور مہناز کنول بھی میدان میں اتریں گی۔
    عباس جعفری کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے محمد ادریس، پی ایس پی کے سید انور رضا عابدی، ایم ایم اے کے عبدالباقی ، ایم کیو ایم پاکستان کے عبدالحسیب اور تحریک لبیک پاکستان کے محمد اقبال بھی میدان میں اتریں گے۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس حلقے سے حیران کن نتائج آسکتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      تازہ ترین

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.