Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فاطمہ ثنا بابر اعظم سے بھی بڑی سپر اسٹار: سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم
    • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک
    • لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
    • شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو
    • 26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع
    • سونا مسلسل چوتھے روز سستا، چاندی بھی 7 ہزار روپے کی سطح پر آگئی
    • لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان
    • ملک بھر کے انٹرمیڈیٹ نتائج 2026 ‘پنجاب کالجز 138 پوزیشنز کیساتھ سرفہرست
    • پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ 11 سال کی ریزرولائف
    • حکومتی وسائل یا طاقت کی بنیاد پر کسی شہر پر حملہ نہیں ہوسکتا: طلال چودھری
    • 9مئی جناح ہائوس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنمائوں ‘ کارکنوں کی ضمانتوں میں توسیع
    • آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستہ کیلئے کثیر ملکی فنڈ قائم کرنیکی تجویز
    • پنجاب: سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی تعلیمی نشستوں میں اضافہ
    • ابرار احمد نے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا، دنیا کے نمبر ون ٹی20 بولر بن گئے
    • ریڈ بُل نے اساک حدجار کے معاہدے میں توسیع کردی، 2027 میں بھی ٹیم کا حصہ
    • پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت ساتھ ہے: وزیراعظم شہباز شریف
    • حکومت نے آسان ٹیکس سکیم کے ذریعے تاجروں کے مطالبے پر عمل کرکے اپنا وعدہ پورا کیا:بلال اظہر کیانی
    • جنگ دوبارہ چھڑی تو اسرائیل کے خلاف کارروائی ہمارا فرض ہوگا: عباس عراقچی
    • ریلوے میں گریڈ 19کے افسران کے تبادلے
    • ہم اسلام آباد ضرور آئیں گے مگر احتجاج پرامن ہوگا: بیرسٹر گوہر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مبینہ سپا ٹ فکسنگ الزامات پرمیکسویل سخت برہم

    By Daily Khabrainجولائی 25, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    میلبورن ( نیوز ایجنسیا ں )اسٹار آسٹریلین کرکٹر گلین میکس ویل نے دستاویزی فلم کے ذریعے انہیں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث قرار دینے کی کوشش پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔رواں سال مئی میں ٹی وی چینل الجزیرہ کی جانب سے ایک دستاویزی فلم بنائی گئی تھی جس میں سری لنکا میں پچ فکسنگ کا انکشاف کرنے کے ساتھ ساتھ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹرز پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔اس دستاویزی فلم میں دسمبر 2016 میں انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان چنائی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے ساتھ رانچی میں مارچ 2017 میں کھیلے گئے آسٹریلیا اور بھارت کے ٹیسٹ پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔دستاویزی فلم میں الزام عائد کیا گیا کہ ان دونوں ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے میچ کے مخصوص حصوں میں بیٹنگ کے مقصد کے تحت فکسرز کی جانب سے دیے گئے ریٹ سے رنز اسکور کیے۔تاہم آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں کرکٹ بورڈز نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان الزامات کو ثابت کرنے کے لیے ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جس میچ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزامات عائد کیے گئے، اس میچ میں میکسویل نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی تھی۔اس دستاویزی فلم میں دو نامعلوم آسٹریلین کرکٹرز کو اسپاٹ فکسنگ کا ذمے دار ٹھہرایا گیا تھا اور رپورٹس کے مطابق ان میں سے ایک کھلاڑی مبینہ طور پر میکسویل تھے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں۔میکسویل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے شدید دھچکا لگا، مجھے اس پر بہت تکلیف بھی ہوئی۔ ایک ایسے میچ کے حوالے سے الزامات لگنا جس سے صرف اچھی یادیں وابستہ ہوں، بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ میں آج تک وہ احساسات نہیں بھولا جب میں اپنی ٹیسٹ سنچری کے بعد اسٹیو اسمتھ کے گلے لگا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے احساسات کو خراب کرنا بہت نقصان دہ ہوتا ہے جبکہ اس کا کوئی ثبوت بھی میسر نہ ہو۔ یہ 100فیصد غلط ہے کہ کسی کی زندگی کے خوبصورت لمحات کو گھنانے الزامات لگا کر خراب کیا جائے۔انہوں نے ان الزامات کے حوالے سے کہا کہ اگر الجزیرہ نے میرا نام لیا ہوتا تو ان سے آڑے ہاتھوں سے نمٹتا۔ انہوں نے خصوصی طور پر میرا نام نہیں لیا بلکہ بنیادی طور پر انہوں نے میچ میں جس وقت کا ذکر کیا، اس وقت میں وکٹ پر موجود تھا۔آسٹریلین آل رانڈر نے کسی بھی قسم کی کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں اینٹی کرپشن افسران سے ہمیشہ سچائی سے پیش آیا اور انڈین پریمیئر لیگ میں بھی جب مجھے کوئی چیز مشتبہ محسوس ہوئی تو میں نے انہیں تمام معلومات فراہم کر کے کھیل کو کرپشن سے پاک کرنے کی کوشش کی۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      فاطمہ ثنا بابر اعظم سے بھی بڑی سپر اسٹار: سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم

      ابرار احمد نے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا، دنیا کے نمبر ون ٹی20 بولر بن گئے

      ریڈ بُل نے اساک حدجار کے معاہدے میں توسیع کردی، 2027 میں بھی ٹیم کا حصہ

      تازہ ترین

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.