تازہ تر ین

قومی بلے باز عمر اکمل کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

کراچی (یوا ین پی) عمر اکمل ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر کک باکسنگ کی ٹریننگ کی ویڈیو جاری کرنے پر شدید تنقید اور تضحیک کا نشانہ بن گئے۔ شائقین کا کہنا تھا کہ کلپ میں عمر اکمل کی ٹریننگ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ اپنی فٹنس برقرار رکھنے سے زیادہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے قومی ٹیم سے اخراج کا بدلہ لے رہے ہیں۔ تنقید کرنے والوں نے ویڈیو کی ٹائمنگ کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انداز کافی مضحکہ خیز ہے اور اگر اپنا قیمتی وقت برباد کرنا ہو تو یہ ویڈیو دیکھ لی جائے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain