تازہ تر ین

این اے 129علیم خان نے ایاز صادق کیخلاف بڑا کھڑاک کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما علیم خان کی درخواست پر لاہور کے حلقہ این اے 129 کے نتیجے کو روک لیا اور ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اس حلقے کے امیدوار ایاز صادق کو بھی طلب کرلیا۔خیال رہے کہ این اے 129 کے نتائج کی دوبارہ گتنی کے لیے علیم خان نے درخواست دائر کی تھی جسے ریٹرننگ افسر نے منظور کرلیا۔اس سے قبل علیم خان نے این اے 129 اور پی پی 162 کے انتخابی نتائج کی دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے این اے 129 کے ریٹرنگ افسر غلام مرتضی اوپل کو درخواست دی تھی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ این اے 129 کے انتخابی نتائج حقائق کے برعکس دیے گیے۔انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ پولنگ ایجنٹس کو فارم 44 اور 45 کی کاپیاں فراہم نہیں کیں، بیلٹ پیپرز کی گنتی کے وقت پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا۔خیال رہے کہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 129 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایاز صادق نے کامیابی حاصل کی تھی۔دوسری جانب علیم خان نے پی پی 162 سے بھی انتخابی نتائج کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی۔درخواست ریٹرننگ افسر کو جمع کروائی گئی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ریٹرنگ افسر حلقے کے وٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے کا حکم دے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain