Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جیسن گلیسپی کا انکشاف PCB اب بھی ہزاروں ڈالر کا مقروض
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • زینگ وین کا سنسنی خیز کم بیک سابق چیمپئن ایگا سویاتیک کو اپ سیٹ کردیا
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں کارروائیاں
    • کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
    • حمزہ راجہ کی مسٹر یونیورس 2026 میں جیت
    • سابق بارسلونا فارورڈ کرسچن ٹیلو کی ریٹائرمنٹ
    • وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
    • ٹرمپ کا نیا نقشہ، نیو میکسیکو ’نیو امریکامیںتبدیل
    • 2027 ساوتھ ایشین گیمز، بھارت پاکستان آنےپر راضی
    • سرفراز بگٹی کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، سوئیز پیش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کنگنا رناوٹ سیاست میں انٹری کیلئے تیار

    By Daily Khabrainجولائی 29, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی (ویب ڈیسک)ویسے بھی شوبز اور سیاست کا ایک دوسرے سے قریبی تعلق ہے، جب کہ بھارت اور پاکستان سمیت متعدد ممالک کے کئی اداکار سیاست میں انٹری بھی دے چکے ہیں۔بھارت میں جہاں شتروگن سنہا، جیا بچن اور امیتابھ بچن جیسے اداکار سیاست کر چکے ہیں وہیں کئی اور بھی اداکار سیاست میں انٹری کے خواہاں ہیں۔بولی وڈ کوئین کنگنا رناوٹ جو سیاست پر بنی فلموں میں اداکاری کے جوہر تو دکھا چکی ہیں، تاہم اب انہوں نے سیاست میں بھی انٹری کے لیے اشارہ دے دیا ہے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوٹ سے ایک تقریب کے دوران جب اپنے سیاسی خیالات کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے مستقبل میں سیاست میں انٹری کا اشارہ دیا۔31 سالہ کنگنا رناوٹ نے خود کو کم عمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھی وہ بہت کم عمر ہیں اس لیے وہ سیاست میں انٹری نہیں کرنا چاہتیں، تاہم ملک کی خاطر انہیں جب بھی موقع ملا تو وہ کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گی۔کنگنا رناوٹ کے مطابق انہیں حکومت چلانے اور سیاست سے متعلق ہر چیز کا پتہ ہے اور کبھی اگر انہیں وطن کی خاطر قربانی دینی پڑی تو وہ ہندوستان کی خاطر اپنی زندگی کے نظرانے سمیت کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گی۔کنگنا رناوٹ کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں کوئی خطرہ نہیں اور ہر خطرے کو سنبھالنے کے لیے فوج موجود ہے۔ساتھ ہی انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں جمہوریت کے لیے بہترین شخص قرار دیا۔نریندر مودی کی زندگی پر بنائی گئی مختصر فلم ‘چلو جیتے ہیں‘ کی اسکریننگ کے موقع پر کنگنا رناوٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم کو 2019 کے انتخابات میں بھی ایک اور موقع ملنا چاہیے۔اداکارہ کے مطابق 5 سال کا عرصہ بہت کم ہوتا ہے، اس لیے اگلے انتخابات میں بھی نریندر مودی کو وزیر اعظم کے طور پر منتخب کیا جانا چاہیے۔انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کی زندگی پر بنائی گئی مختصر فلم کے حوالے سے کہا کہ اگرچہ فلم کو نریندر مودی کی زندگی پر بنایا گیا ہے، تاہم فلم کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ بھارت کے ہر بچے کی کہانی ہے۔خیال رہے کہ نریندر مودی کی زندگی پر 32 منٹ کی مختصر فلم ‘چلو جیتے ہیں‘ کو ا?ج نیٹ فلیکس اور دیگر ڈیجیٹل اسٹریمنگ ویب سائٹس اور ٹی وی چینلز پر ریلیز کیا جا رہا ہے۔اس فلم کو مہاویر جین اور آنند ایل رائے نے پیش کیا ہے، اس میں نریندر مودی کی ابتدائی زندگی کو دکھایا گیا ہے۔فلم میں نریندر مودی کو زمانہ طالب علمی میں دکھایا گیا ہے۔فلم کو ریلیز کرنے سے قبل اس کی دہلی میں خصوصی اسکریننگ کی گئی، جس میں بھارتی صدر اور حکومتی وزراءسمیت غیر ملکی سفیروں اور اداکاروں نے بھی شرکت کی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      تازہ ترین

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.