تازہ تر ین

عمران ڈومیسٹک کرکٹ کوبہترکریں گے ،ا نتخاب

کراچی (یواین پی) سابق قومی کپتان انتخاب عالم نے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان پاک بھارت کرکٹ روابط بحال کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کو عام انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہیں اور توقع ہے کہ ان کے دور میں پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہو گا کیونکہ وہ کوشش کریں گے کہ پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات بہتر ہو جائیں اور باہمی سیریز بھی بحال ہوسکے۔ واضح رہے کہ انتخاب عالم ورلڈ کپ 1992ء میں قومی ٹیم کے منیجر تھے جب عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے پہلی مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ انتخاب عالم کے مطابق عمران خان کے پاس ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنے کیلئے کافی آئیڈیاز ہیں جن پر اطلاق کی وہ پوری کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ عمران خان ڈومیسٹک کرکٹ کے بڑے ناقد رہے اور وہ ہمیشہ کہتے آئے ہیں کہ ڈومیسٹک ڈھانچے میں بہتری کی بہت زیادہ گنجائش ہے۔ پی سی بی کا پیٹرن بننے کے بعد ہر کوئی امید کر رہا ہے کہ وہ ملکی کرکٹ کے معاملات کو بہتر کریں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاست میں آنے کا اچھا فیصلہ کیا کیونکہ وہ سخت محنتی ہونے کے ساتھ ایماندار اور پاکستان کی ترقی کیلئے سچی لگن رکھتے ہیں۔بائیس سالہ انتھک محنت سے انہیں کامیابی ملی۔ا نہوں نے بتایا کہ ورلڈ کپ میں عمران خان سو فیصد فٹ نہیں تھے ، انہیں کندھے کی انجری تھی تاہم سابق کپتان نے ہمت نہیں ہاری اور قوم کو جستجو اور لگن کی بدولت ٹرافی دلائی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain