تازہ تر ین

مون سون سیزن میں فیشن کے انداز پر ایک نظر

لاہور(ویب ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی بارشوں کے باعث موسم خوشگوار اور سہانا ہوگیا ہے اور شدید گرمی کے بعد اس موسم کو ہر کوئی انجوائے کر رہا ہے ایسے میں فیشن کے کس انداز اور رنگ ڈھنگ کو ترجیح دی جارہی ہے، آئیے جانتے ہیں۔مون سون سیزن کے فیشن میں سب سے زیادہ ڈسٹریس پینٹس اور اسٹیٹمنٹ شرٹس کو پسند کیا جارہا ہے، خصوصاً پاکستان کی متعدد خوبرو اداکارائیں اور ماڈلز انہیں زیب تن کیے ہوئے نظر آرہی ہیں۔علاوہ ازیں اس موسم میں فلورل شرٹس اور ڈینم پینٹس کے ساتھ رنگا رنگ شارٹ کرتیوں کا بھی انتخاب کیا جا رہا ہے۔اگر ساحل سمندر کی سیر پر جارہے ہوں تو جینز کی پینٹ کے ساتھ سفید یا سیاہ رنگ کی شرٹ بھی پہنی جا سکتی ہے۔لیکن اگر پینٹ شرٹ پر لوفرز شوز اور منفرد ڈیزائن کی فلیٹ چپل پہنی جائے تو مون سون لُک میں چار چاند لگ جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain