تازہ تر ین

بندوخان بیکرز کیخلاف شہری پھٹ پڑے ،ناقص اشیاءکی فراہمی جاری

لاہور (خبر نگار) بندو خان بیکرز کے خلاف شہر ی پھٹ پڑے ،ناقص اور مضر صحت اشیا کی فراہمی جاری۔ فوڈ اتھارٹی نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی شہریوں کا کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بندو خان بیکرز اینڈ ریسٹورنٹ کےخلاف پہلے بھی ناقص انتظامات اور اقص اشیا ءکی فروخت پر مختلف ادارے کاروائی کر چکے ہیں لیکن بیکرزانتظامیہ پھر بھی باز نہ آئی ،جون 2018محکمہ ماحولیات کے انسپکٹرز ساجد علی اور محمد حسنین خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح الحق لودھی کی سربراہی میںٹیم نے ویسٹ واٹر کو بغیر ٹریٹمنٹ کے خارج کرنے پر بندو خان سویٹس اینڈ بیکرز اور ہال مارک اپارل کو سیل کر دیاتھا۔ اسی طرح سابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے لاہور کے معروف سویٹ ہاﺅس بندو خان کاپروڈکشن یونٹ زائدالمیعاداجزاء کے استعمال پر سیل کر دیا،یونٹ سے 4 من زائدالمیعادکھویا بھی برآمد کر کے تلف کر دیا تھا۔ فروری 2018 میں سابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے سپیشل ریڈ کرتے ہوئے علامہ اقبال ٹاﺅن، مون مارکیٹ میں حشرات اور چوہوں کی روک تھام کے نامناسب انتظامات پر بندوخان ریسٹورنٹ کو 50 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا تھا۔ ڈائریکٹر اپریشن فوڈ اتھارٹی رافعیہ حیدر نے روزنامہ خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف پہلے بھی فوڈ اتھارٹی کارروائی کر چکا ہے اب بھی کاروائی ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain