تازہ تر ین

بانی ایم کیو ایم کیخلاف بر طانوی قانونی فرم کی خدمات حاصل کر لی گئیں

کراچی (این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف برطانوی قانونی فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔بدھ کوکراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے مقدمے میں ہونے والی ایک اہم پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ منی لانڈرنگ کیس میں بانی ایم کیو ایم کے گرد گھیرا مزید تنگتے ہوئے برطانوی قانونی فرم کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، برطانوی قانونی فرم نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں جبکہ اس سلسلے میں تفتیش کنندگان نے پاکستان کا دورہ بھی کیا ہے۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ماضی میں برطانوی قانونی فرم کی خدمات نہ ہونے کے سبب ایم کیو ایم بانی بچ نکلتے رہے ہیں، تاہم اب ملزم کے خلاف دیگر ممالک سے بھی شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، اب تک 69بنک اکاﺅنٹس کی تفصیلات سامنے آچکی ہیں جن کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی۔عدالت کو بتایا گیا کہ ایم کیو ایم کے ذیلی ادارے خدمتِ خلق فاﺅنڈیشن کے فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا، متحدہ کے ارکان قومی اسمبلی، سینیٹرز اور ڈپٹی میئر کے ذریعے رقم منتقل ہوتی رہی، منی لانڈرنگ کیس میں پیش رفت سے عدالت کو جلد آگاہ کردیا جائے گا، ایم کیو ایم بانی ملک دشمن سرگرمیوں اور کراچی میں قتل و غارت میں بھی ملوث ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں نیب، رینجرز اور دیگر اداروں سے بھی معلومات طلب کی گئی ہیں، وزارتِ خارجہ کے ذریعے دوسرے ممالک سے معلومات منگوائی ہیں، برطانوی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے بھی بینک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ مانگ لیا گیا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain