تازہ تر ین

پی کے 70میں حیرت انگیز کام ہو گیا ،دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی امیدوار نا کا م

پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 70 میں دوبارہ گنتی پر عوامی نیشنل پارٹی کے خوشدل خان کامیاب ہوگئے جب کہ پی ٹی ا?ئی کے شاہ فرمان ہارگئے۔عام انتخابات میں خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 70 پشاور 5 سے تحریک انصاف کے امیداور شاہ فرمان نے 15 ہزار 404 ووٹ لیے تھے اور ان کے مدمقابل اے این پی کے خوشدل خان کے حصے میں 15 ہزار 357 ووٹ آئے تھے اور اس طرح شاہ فرمان 47 ووٹوں سے کامیاب قرار دیئے گئے تھے۔اے این پی کے خوشدل خان نے حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی جس پر ریٹرننگ افسر نے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جس میں خوشدل خان اپنے حریف شاہ فرمان پر سبقت لے گئے ہیں۔ریٹرننگ افسر کے مطابق پی کے 70 میں دوبارہ گنتی کے بعد خوشدل خان 187 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوگئے ہیں۔واضح رہےکہ شاہ فرمان ایک اور صوبائی نشست پی کے 71 سے بھی کامیاب ہوئے ہیں، اس طرح وہ کے پی کے اسمبلی کے رکن ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں 66 نشستوں کے ساتھ سادہ اکثریت میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے تاہم شاہ فرمان کی شکست کے بعد اس کی ایک نشست کم ہوگئی ہے جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کی خیبرپختونخوااسمبلی میں نشستوں کی تعداد اب 7 ہوگئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain