تازہ تر ین

وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، عید پر کھالیں اکھٹی کرنے والوں کے لئے بُری خبر آگئی

سندھ( ویب ڈیسک )سندھ میں عید الاضحیٰ کے موقع پر بغیر اجازت قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی سیاسی و مذہبی جماعت قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے بغیر اجازت کیمپ نہیں لگا سکتی۔نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے لیے سیاسی، مذہبی جماعتوں اور فلاحی اداروں کو کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ہو گی۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain