لاہور(شوبزڈیسک)برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ اور سابق میئر لندن بورس جانسن نے کچھ دن قبل برقع اور حجاب کرنے والی مسلم خواتین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں لیٹر بکس کی طرح بند قرار دیا تھا۔ساتھ ہی انہوں نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایسی خواتین کو برطانیہ میں ہونے والی بینک ڈکیتیوں سمیت دیگر جرائم کی واردات میں بھی ملوث قرار دیا تھا۔اس بیان پر برطانیہ کی مسلم خواتین اور وزیر اعظم نے بھی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔ پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے بھی انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے اپنی ٹوئیٹس میں بورس جانسن کو فرسودہ ذہنیت اور ادھیڑ عمر کا شخص قرار دیا اور لکھا کہ خود کو قابل سمجھنے والا شخص خواتین کو یہ مشورہ دیں گے کہ انہیں کیا پہننا چاہیے اور کیا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ برطانوی روایات کے مطابق جو کوئی جیسا لباس پہننا چاہتا ہے وہ اس کی اپنی مرضی ہے۔نہوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں لکھا کہ اگر خواتین مختصر کپڑے پہننا چاہتی ہیں تو ان کی مرضی ہے، ساتھ ہی اگر وہ برقع اوڑھنا چاہتی ہیں تو بھی یہ ان کی اپنی پسند ہےمیں خواتین کی مرضی کی حمایت کرتی ہوں۔






































