ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے فلم ویر ے دی ویڈنگ کی شاندار کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ بڑھا لیا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق کرینہ کپورنے فلم ویرے دی ویڈنگ کے لئے7کروڑ معاوضہ لیا تھا اور فلم کی شاندار کامیابی کے بعد اب انہوں نے اپنا معاوضہ بڑھا کر 10کروڑ کر لیا ہے۔چار سہیلیوں کی دوستی پر بنائی گئی فلم ویرے دی ویڈنگ منفرد کہانی کے ساتھ ساتھ فیشن اور اسٹائل کی وجہ سے باکس آفس پر دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے خاصی مقبول رہی جس میں نوجوان نسل کی دو مقبول فنکارائیں کرینہ کپور اور سونم کپور پہلی بار ایک ساتھ اکٹھے جلوہ گر ہوئی تھیں۔ جیسے ہی کرینہ کپور نے اپنے معاوضے میں اضافہ کیا ہے، انہیں متعدد فلموں کی پیش کش موصول ہوئی ہے۔فلم پدماوت کی اداکارہ دیپکا پڈکون نے بھی معاوضہ بڑھا کر 13 کروڑ روپے کرلیا تھا۔تاہم اب کرینہ کپور نے بھی فلم ویرے دی ویڈنگ کی شاندار کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ بڑھاکر خود کو زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔






































