بولی وڈ(ویب ڈیسک) کے بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کس کی فلم کے ساتھ ہندی سینما نڈسٹری میں قدم رکھیں گی، یہ بحث نئی نہیں ہے۔ بولی وڈ کے بہت سے بڑے ہدایت کار 18 سالہ سہانا خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے خواہش مند ہیں، تاہم ان میں سب سے اوپر شاہ رخ خان کے قریبی دوست کرن جوہر کا نام آتا ہے۔کرن جوہر اپنے بہت سے انٹرویوز میں سہانا کپور کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کرچکے ہیں جبکہ ایک انٹرویو میں تو انہوں نے یہ تک کہا تھا کہ شاہ رخ خان کے بچے بولی وڈ میں ان کی فلم کے ساتھ ہی ڈیبیو کریں گے۔ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کرن جوہر کے ساتھ ساتھ چند اور نامور ہدایت کاروں سے رابطے میں ہیں۔ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور سجوئے گھوش سہانا خان کو بولی وڈ میں لانچ کرنے پر دلچسپی لے رہے ہیں۔لیکن ابھی تک بولی وڈ کی اس اسٹار کڈ کے لیے کسی ہدایت کار کی فلم کو فائنل نہیں کیا گیا۔جہاں بہت سے مداحوں نے اس فوٹو شوٹ میں سہانا خان کو سراہا وہیں لوگوں نے شاہ رخ خان اور سہانا خان کو بولی وڈ میں اقرباءپروری کرنے کی ایک اور مثال قائم کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔






































