تازہ تر ین

ڈنمارک میں برقع اور نقاب پر پابندی کے خلاف فیشن ماڈلز کا منفرد احتجاج

کوپن ہیگن(ویب ڈیسک) ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں منعقدہ دو روزہ فیشن ویک میں خواتین کے برقع اور نقاب پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف منفرد انداز میں احتجاج کیا گیا۔حال ہی میں کوپن ہیگن فیشن ویک کا میلہ سجایا گیا جس میں اسٹریٹ اسٹائل سمیت دیگر منفرد اسٹائلز پیش کیے گئے۔ فیشن ویک کے دوران متعدد ڈیزائنرز نے اپنی اپنی کلیکشنز کی تشہیر کی لیکن ایک ایرانی ڈیزائنر ریزا اعتمادی نے اپنی برانڈ ‘ایم یو ایف 10’ کے تحت تمام ماڈلز کو برقعے اور نقاب میں پیش کیا، جنہوں نے نہایت اعتماد کے ساتھ ریمپ پر واک کی۔ماڈلز نے حجاب، برقعے اور نقاب میں ریمپ واک کرتے ہوئے خواتین کے حقوق کی پامالی کے حوالے سے آواز بلند کی۔ڈیزائنر ریزا اعتمادی کا کہنا تھا کہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین کی آزادی اور ان کے خیالات میں معاونت کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain