تازہ تر ین

جیولری کی دکان سے ہیرا چوری کرنے والی چیونٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی

لندن (ویب ڈیسک)جیولری کی دکان سے ہیرا چوری کرنے والی چیونٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔یوٹیوب پر حال ہی میں اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زیورات کی دکان میں ایک چیونٹی، ہیرے کا چھوٹا سا ٹکڑا اٹھائے ہوئے جارہی ہے۔ دکان دار نے اس دلچسپ منظر کو موبائل کیمرے میں محفوظ کرلیا جسے بعدازاں سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جو وائرل ہوگئی۔ویسے تو چیونٹیاں انسانوں کو نقصان نہیں پہنچاتیں تاہم یہ آپ کی کوئی قیمتی چیز کہیں بھی لے جاسکتی ہیں جیسا کہ اس ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیونٹی خود سے وزنی ہیرا اٹھائے نکل پڑی۔ البتہ، چیونٹیاں چور نہیں ہوتیں اس لیے اندازہ یہی ہے کہ اس چیونٹی نے ہیرے کے چھوٹے سے ٹکڑے کو شکر کا ٹکڑا سمجھ کر اٹھا لیا ہوگا۔دنیا بھر میں چیونٹیوں کی 1200 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں جبکہ ایک عام چیونٹی بھی خود سے 20 گنا وزنی بوجھ اٹھا سکتی ہے؛ اور چیونٹیوں کی بعض اقسام اتنی سخت جان بھی ہیں کہ وہ اپنے وزن کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ بوجھ تک اٹھا کر مزے سے دوڑ لگا سکتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain