Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر دہشت گرد حملہ، 3 اہلکار شہید
    • بھارت اسلام آباد میں SCO قومی رابطہ کاروں کے اجلاس میں شرکت کرے گا
    • نیپال میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے 70 افراد ہلاک، 11 لاپتا
    • اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ
    • سعودی وزیر خارجہ واشنگٹن پہنچ گئے امریکی ہم منصب سے اہم مذاکرات آج
    • M-1 موٹروے اور جی ٹی روڈ اسلام آباد پشاور ٹریفک کیلئے بحال
    • CDA کا اسلام آباد میں جدید اسپورٹس ایریناز قائم کرنیکا فیصلہ
    • جاز کا ڈیجٹ اور یونیساک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
    • الامہ ہاسنگ سوسائٹی روات راولپنڈی کے مالکان سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
    • الامہ جعلی ہاسنگ سوسائٹی نوسر باز مالکان کو جلد قانون کے شکنجے میں لائینگے، ترجمان راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا موقف
    • مشرق وسطیٰ جنگ کے تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: عمانی وزیر خارجہ
    • راولپنڈی سے اسلام آباد داخلی و خارجی راستوں پر قانونی شکنجہ مزید سخت
    • صدر مملکت آصف زرداری سے ملک ساحل سرمد خان کی ملاقات
    • پائیدار سیاحتی ترقی، بہتر بنیادی سہولیات مقامی برادریوں کی شمولیت کے لیے پرعزم ہیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
    • وزیراعظم کا وژن’ ورلڈ سکلز شنگھائی میں پاکستانی نوجوانوں کی شاندار کارکردگی
    • PTI اور حکام کے درمیان ملاقاتوں کے باوجودمارچ معاملے پر تعطل ختم نہ ہوسکا
    • بوچھال کلاں کا غائب ہونیوالا 15سالہ بچہ کاشان حیدر 23روز بعد بالآخر والدین کو مل گیا
    • انتظامیہ و بلدیہ افیسر کی عدم دلچسپی سے گوجر خان شہر مسائلستان کا گڑھ بن گیا
    • گوجر خان شہر میں مضر صحت دودھ کی فروخت، بیماریاں پھیلنے لگیں
    • راولپنڈی ،4 افراد گرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سرفراز کی کوچنگ کورس میں شرکت سے معذرت

    By Daily Khabrainاگست 18, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    sarfaraz ahmad
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(آئی این پی)دنیا کے کئی کرکٹرز کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ کوچنگ سے منسلک ہورہے ہیں تاہم جاوید میانداد، محسن خان، وقار یونس اور معین خان کوچنگ کورس کی سند نہ ہونے کے باوجود پاکستان ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں۔پاکستان ٹیم کے موجودہ کوچ مکی آرتھر کے پاس کرکٹ کھیلنے کا وہ تجربہ نہیں ہے جو جاوید میانداد، محسن خان، وقار یونس اور معین خان کے پاس ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اس وقت کوچنگ کورس میں دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ ان کا تمام تر فوکس پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر مرکوز ہے۔بدھ کو ایل سی سی اے گراﺅنڈ لاہور میں سرفراز احمد فضل محمود انٹر کلب ٹورنامنٹ میں اپنے کلب پاکستان سی سی کراچی کی جانب سے سیمی فائنل میں ایکشن میں دکھائی دیئے۔اس میچ میں اسد شفیق، شان مسعود نے بھی شرکت کی۔ سرفراز احمد دو سال سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں اور کامیابی سے ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو قومی اکیڈمی میں لیول ون کوچنگ کورس کرنے کی پیشکش کی لیکن سرفراز احمد نے عید اور پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے معذرت کرلی تاہم وہ مستقبل میں کوچنگ کورس کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔کوچنگ کے لیے لیول ون ابتدائی کورس ہوتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اکیڈمی میں تین دن بعد لیول ون کوچنگ کورس شروع ہورہا ہے۔ پی سی بی کے ایک افسر نے سر فراز احمد کو کورس کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ چار دن کے کورس میں آپ کو دو دن شرکت کر نے کے بعد سرٹیفکیٹ مل جائے گا۔ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کورس کرنے میں دلچسپی تو رکھتے تھے لیکن انہوں نے کہا کہ مجھے فضل محمود ٹورنامنٹ کا فائنل کھیل کر کراچی جانا ہے جہاں ان کی عید کے حوالے سے پہلے سے طے شدہ مصروفیات ہیں۔31سالہ سرفراز احمد پاکستان کی جانب سے41ٹیسٹ، 90ون ڈے اور 48ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔ سابق کپتان یونس خان بھی ابتدائی کورسز کرچکے ہیں۔ یونس خان گزشتہ دنوں کوچنگ کورس کے لیے قومی اکیڈمی آئے تھے اور کمرے کی تنازع کی وجہ سے انہوں نے کورس میں شرکت نہیں کی تھی اور لاہور سے کراچی واپس آگئے تھے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      غزہ جنگ کے خلاف احتجاج، آئرلینڈ کے پبز نے اسرائیل کا میچ دکھانے سے انکار کردیا

      AEW اسٹار PAC، سابقWWE ریسلر نیول 40 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

      بھارت بارش کے باعث افغانستان سے میچ منسوخ ہونے پر ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.