اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور لتھوانیا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا آٹھواں دور ورچوئل منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے یورپ ڈویژن کی ایڈیشنل سیکرٹری عائشہ علی نے کی، جبکہ لتھوانیا کے وفد کی سربراہی نائب وزیر ودمانتاس وربیکاس نے کی۔اجلاس کے دوران فریقین نے مختلف شعبوں میں پاکستان اور لتھوانیا کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔مشاورت کے دوران عوامی روابط کو آسان بنانے کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر لتھوانیا کے وفد نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
بریکنگ نیوز
- یہ نصف صدی کا قصہ دو چار برس کی بات نہیں
- راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے نئے سعودی سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی ملاقات کررہے ہیں۔
- فیلڈ مارشل سے سعودی سفیر کی ملاقات علاقائی سلامتی کی صوتحال پر تبادلہ خیال
- حوثیوں کا یمنی فورسز کے کیمپ پر حملہ 55 اہلکار جان بحق ریاض ائیر پورٹ حملوں میں 17 پاکستانی زخمی
- حوثیوں کے حملے کے بعد یمنی فورسزکے تربیتی کیمپ سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔
- امریکہ کا ایرانی بحری اڈے پر حملہ 2 اہلکار زخمی روسی وزیر خارجہ تہران فرانسیسی صدر یو اے ای پہنچ گئی
- جبری مشقت سے انکار ٹھیکیدار نے یتیم لڑکے کو گاڑی تلے کچل کر مار ڈالا ملزم گرفتار
- حرمین شریف کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ترجمان پاک فوج
- شہباز شریف کا ایف بی آر میں اصلاحات تیز بد عنوانوں کیخلاف کاروائی کا حکم
- پنجاب کی ترقی کا نیا روڈ میپ پیوٹ کابینہ میں پیش مریم نواز کا ہسپتالوں میں طبی الات فعال کرنے کیلئے واجبات ادائیگی کا حکم
- ملتان :یتیم لڑکا بھاگتے ہوئے ، تعاقب کرتی گاڑی ، موت کا ذمہ دار ٹھیکیدار توقیر نذیر ، آخر میں بچے کی ڈیڈ باڈی ، پائوں میں سوفٹی چپل سے غربت نمایاں ہے
- پاکستان اور لتھوانیا کا سیاسی مشاورت کے آٹھویں دور کا ورچوئل کا انعقاد، تعاون بڑھانے پر اتفاق
- اسحاق ڈار کی تاجک وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت
- اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف لائیو سٹاک کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- دوشبنے:نائب وزیراعظم اسحاق ڈارتاجکستان کے وزیراعظم کوہیر رسول زادہ سے سے مصافحہ کررہے ہیں۔
- سینیٹ میں ارکان سینیٹ کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور
- پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں ہمارے فوجی بڑی دلیری کیساتھ لڑہے ہیں نواز شریف
- فرانس میں پرتشدد مظاہروں کے بعد جزوی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
- سرکاری حج سکیم،واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کیلئے آج آخری دن
- عدالتی سمجھوتہ کی درخواست مسترد نائن الیون حملے پر شیخ خالد محمد کو سزائے موت سنائے جانے کا امکان
