الا ملزم گرفتارملتان ( کرائم رپورٹر) نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ( رائل آرچرڈ) کے ٹھیکیدار نے بربریت کی انتہا کر دی، 15 سالہ مزدور لڑکے کو گاڑی تلے روند کر نار ڈالا ، پولیس نے ٹھیکیدار کو گرفتار کر لیا، ذرائع کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی رائل آرچرڈ بلاک اے کے قریب ٹھیکیدار توقیر نذیر نے اپنے پاس سے کام چھوڑ کر جانے والے 15 سالہ لڑکے کو گاڑی سے ٹکر ماری ، جس سے وہ شدید چوٹوں کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا ، ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والا لڑکا وسیم عباس مظفر گڑھ کا رہائشی تھا ، وہ ٹھیکیدار توقیر نذیر کے پاس الیکٹریشن کا کام کرتا تھا تاہم وہ چند روز قبل کام چھوڑ کر چلا گیا ، گذشتہ روز جب اس نے ٹھیکیدار کو دیکھا تو بھاگنے لگا لیکن ٹھیکیدار نے ساتھی کے ہمراہ گاڑی پر تعاقب کرتے ہوئے اسے پیچھے سے ٹکر ماری اور لڑکا موقع پر ہی دم توڑ گیا ، پولیس حکام کے مطابق ٹھیکیدار کو گرفتار کر کے اس کی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے تاہم اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی ، جس میں ٹھیکیدار کی بربریت کا مظاہرہ واضح دیکھا جا سکتا ہے ذرائع کے مطابق ٹھیکیدار توقیر نذیر لڑکے وسیم عباس کو یتیم خانہ سے لے کر آیا تھا
لڑکا مار ڈالا

