Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سہ ملکی سیریز فائنل:سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 326 رنز کا ہدف دے دیا
    • اکبر ایس بابر کا پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ
    • لاہور:تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔
    • راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا آئندہ مالی سال کیلئے پونے 7 ارب روپے کا بجٹ منظور
    • بھارہ کہو پولیس چوروں کے خلاف مثر کارروائی
    • ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے رورل ہیلتھ سنٹر دلہہ کا دورہ
    • سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے راجہ سرفراز اصغر کی ملاقات
    • نتھیاگلی ، تجاوزات کیخلاف آپریشن ،متعدد غیر قانونی کیبن اور تعمیرات مسمار
    • پاکستان ریلوے کے پاس 439 انجن میں سے 269 فعال ‘ 172غیر فعال ریلوے ورکشاپ میں پزروں کی تیاری شروع
    • ایران سے زمینی راستے کے ذریعے عراق جانیوالے پاکستانی متوجہ ہوں
    • اٹک: شادی تقریب میں ڈانس پر دولہے اور3رقاصائوں سمیت35افراد پولیس کی حراست میں۔
    • اٹک پولیس کی کارروائیاں، 2 مجرمان اشتہاری گرفتار،تفتیش جاری
    • تھانہ پنڈیگھیب پولیس کا شادی تقریب میں فحش ڈانس پر چھاپہ
    • اوپن یونیورسٹی میں عالمی یومِ ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی سیمینار
    • سی پی او کی زیر صدارت ٹریفک حادثات پر قابو پانے کیلئے کوآرڈینشن میٹنگ
    • تھانہ گوجرخان میں مستقل ایس ایچ او کی تعیناتی تاخیر کا شکار
    • 2 منشیات سپلائرز کو گرفتار،5 کلو گرام چرس برآمد، مقدمات درج
    • گنجمنڈی پولیس کی کارروائی ،آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • سب انسپکٹر سجاد سلیم دوسری مرتبہ تھانہ رنگو تعینات
    • صوبہ بھر میں گندم کی کاشت فروغ کیلئے خصوصی مہم کا آغاز :عاشق حسین
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    روسی کمپنی کی جدید ترین کالا شنکوف سپر کار نے دھوم مچا دی

    By Daily Khabrainاگست 24, 2018
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ماسکو (ویب ڈیسک) روسی کمپنی کلاشنکوف نے ایک پرانے انداز کی الیکٹرک کار متعارف کروائی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ کار معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کا مقابلہ کرے گی۔ شہورِ زمانہ کلاشنکوف رائفل (اے کے 47) بنانے والی کمپنی نے سی وی 1 نامی اس کار کا نمونہ ماسکو میں ایک تقریب میں متعارف کروایا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ سی وی 1 1970 کی دہائی میں مقبول سوویت ہیچ بیک کار کے طرز پر بنائی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک جدید ترین سپر کار ہو گی۔جمعرات کے روز ایک بیان میں کمپنی کا کہنا تھا کہ سی وی 1 میں انتہائی جدید ترین نظام لگائے گئے ہیں جو ’الیکٹرک کار بنانے والی عالمی کمپنیوں جیسے کہ ٹیسلا‘ کا مقابلہ کریں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب یہ گاڑی مکمل طور پر تیار کر لی جائے گی تو اس کی رفتار موجودہ الیکٹرک گاڑیوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہو گی اور یہ ایک چارج پر ساڑھے تین سو کلومیٹر کا سفر کر سکے گی۔کیونکہ یہ ایک ابتدائی پروٹوٹائپ ہے اسی لیے گاڑی کی قیمت فی الحال نہیں بتائی گئی۔روسی کمپنی کلاشنکوف اپنے برانڈ کو مختلف اطراف لے جانے کے لیے کوشاں رہی ہے اور حال ہی میں انھوں نے کپڑوں کی ایک لائن بھی لانچ کی ہے جس کے ساتھ ساتھ ذاتی استعمال کی اشیا جیسے کہ سمارٹ فون کور اور چھتریاں بھی متعارف کروائی گئی ہیں۔کمپنی کے الیکٹرک گاڑیوں کے میدان میں قدم رکھنے پر ماسکو میں ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے جلد ہی کمپنی کے فیس بک پیچ پر اپنے خیالات کا اظہار کرنا شروع کر دیا اور کچھ نے تو اسے ’زومبی لائک‘ کہنا شروع کر دیا جبکہ کچھ نے اسے ’زبردست‘ قرار دیا۔ایک صارف نے کہا کہ ’آپ کے ٹینک تو بہت اچھے ہیں مگر بہتر ہو گا کہ آپ گاڑیوں سے دور ہی رہیں۔‘اسی ہفتے کے آغاز میں کلاشنکوف نے ایگورک نامی ایک روبوٹ بھی متعارف کروایا تھا جس کا قد چار میٹر ہے اور وزن 4.5 ٹن ہے جس کا مقصد انجینیئرنگ اور جنگی کام کرنا ہے۔ ایک ایسے وقت پر جب دنیا میں روبوٹ چھوٹے سے چھوٹے ہو رہے ہیں، کمپنی کو اپنے قدرے پرانے انداز کے بھاری بھرکم سٹائل پر کمپنی کا مذاق اڑایا گیا ہے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ انھیں امید ہے کہ 2020 تک وہ اس روبوٹ کا بہتر ورڑن متعارف کروائیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      منہ کی مدد سے برف کے ٹکڑے منتقل کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

      گھنی مونچھوں والا نومولود بچہ، سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.