گجرانوالہ(ویب ڈیسک)صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ کے قریب دیور اور بھابھی نے مبینہ طور زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ واقعہ گجرانوالہ کے علاقے ببن سندھواں میں پیش آیا، جہاں شازیہ نامی خاتون اور اس کے دیور ثاقب نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔خودکشی کرنے والی خاتون شازیہ کی شادی تین ماہ قبل فیصل سے ہوئی تھی، تاہم وہ اپنے شوہر سے طلاق لے کر اس کے چھوٹے بھائی ثاقب سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ اسی بات پر دونوں میں جھگڑا ہوا تو شازیہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ شازیہ کی موت کا سن کر اس کے دیور ثاقب نے بھی زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
