تازہ تر ین

قادربھی ڈیپارٹمنٹ ٹیموں کو ختم کرنے کے مخالف

لاہور(نیوزایجنسیاں)کرکٹ کے بعد سیاسی میدان میں حریفوں کو کلین بولڈ کرنے والے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھی کھلاڑی عبدالقادر کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کا خاتمہ نہیں کرنا چاہیے، اس کا سیاسی اور معاشی طور پر نقصان ہو گا۔لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر عبدالقادر نے کہا کہ ریجنز کی کرکٹ شروع کرنے کے لیے ڈیپارٹمنٹ ٹیموں کو ختم کرنا اچھا فیصلہ نہیں ہو گا، اس پر گریٹ ڈیبیٹ کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔لیجنڈری عبدالقادر نے نامزد چیئرمین احسان مانی کو ویلکم کرتے ہوئے نجم سیٹھی کو ایک بار پھر گگلی پر بولڈ کر دیا، سابق لیگ سپنر نے لیجنڈری اوپنر نوجوت سنگھ سدھو کی پاکستان آمد پر بھارت بھر میں واویلا کیے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain