تازہ تر ین

46 سال پرانی فلم ’پاکیزہ‘ کا مشہور گیت عاطف کی آواز میں ریلیز

کراچی(ویب ڈیسک)گلوکار عاطف اسلم نے 46 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’پاکیزہ‘ کے مشہور گیت ’چلتے چلتے‘ کو دوبارہ گا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ پاک بھارت سفارتی تعلقات میں کشیدگی کے باوجود دونوں طرف کے اداکار و گلوکار ایک دوسرے کے ممالک میں مشہور ہیں۔پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان سمیت کئی گلوکار بھارتی فلموں میں پابندی کے باوجود اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان بالی وڈ کے اداکار سلمان خان سمیت کئی ہدایت کاروں کی پہلی پسند بھی ہیں یہی وجہ ہے کہ اب بھی پاکستانی گلوکار بالی وڈ فلموں کے کئی گیت گا چکے ہیں۔عاطف اسلم نے حال ہی میں ایک اور بالی وڈ فلم ’مترون‘ کے لیے 1972 میں شہرہ آفاق فلم ’پاکیزہ‘ کا مشہور گیت ’چلتے چلتے‘ گایا جو کہ سوشل میڈیا پر جاری کردیا گیا ہے۔عاطف اسلم کی آواز میں گیت ’چلتے چلتے‘ کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور یوٹیوب پر چند ہی منٹوں میں لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔1972 میں لیجنڈری اداکارہ مینا کماری کی فلم ’پاکیزہ‘ میں یہ گیت لتا منگیشکر نے گایا تھا جس کے موسیقار غلام محمد تھے جب کہ اس گیت کو ’کیفی اعظمیٰ‘ نے لکھا تھا۔یاد رہے کہ عاطف اسلم نے رواں سال بالی وڈ فلموں ’لیلا مجنوں‘، شاہد کپور اور شردھا کپور کی فلم ’بتی گل میٹر چالاو‘، سلمان خان پروڈکشن کی فلم ’لو راتری‘ اور ’نمستے انگلینڈ‘ کے لیے بھی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain