تازہ تر ین

موسیقار مجاہد حسین کے اعزاز میں تقریب‘ حامد علی خان نے گیت گایا

لاہور (شوبزڈیسک) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کے زیر اہتمام نامور موسیقار مجاہد حسین کے اعزاز میں ایک پر وقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں گلوکاروں، فنکاروں، ادیبوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں فیاض الحسن چوہان (وزیر برائے اطلاعات و ثقافت) نے بطور مہمانِ خصوصی جبکہ نعیم ملک اور مہر رشید نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی۔ اِس موقع پر ملک کے مایہ ناز کلاسیکل سنگر استاد حامد علی خان، عارف لوہار، ندیم عباس، شاہدہ منی، حبیب علی، عدیل برکی، سائرہ نسیم نے اُن کی بنائی ہوئی دھنوں والے نغمے گا کر حاضرین سے بھر پور داد حاصل کی جبکہ حفیظ طاہر اور صغرا صدف نے ان کے فن پر روشنی ڈالی۔ کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمارے ملک میں مجاہد حسین جیسے اعلیٰ پائے کے موسیقار موجود ہیں۔ پِلاک کی طرف سے موسیقار مجاہد حسین کو ایک لاکھ روپے نقد اور پِلاک کلچرل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اُن کے مداحوں کی طرف سے انھیں پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے گئے۔ اِس موقع پر وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہم فنکاروں کے تعاون سے ایک جامع پالیسی مرتب کرنے کے علاوہ ایک اکیڈیمی بنائیں گے جہاں مختلف فنون کی تربیت دی جائے گی انھوں نے کہا کہ وہ جلد مختلف فنون کی سرکردہ شخصیات سے ملاقات کر کے اُن کے شعبوں سے متعلق معاملات کو زیر بحث لائیں گے۔ اس موقع پر انھوں نے پاکستانی سینما اور ثقافت کے پرچار پر زور دیا۔ تقریب کے اختتام پر مجاہد حسین نے اپنے اعزاز میں آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اِس تقریب میں نظامت کے فرائض سائرہ طاہر اور ممتاز ملک نے سر انجام دئیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain