تازہ تر ین

روی شا ستری اور نمرت کور کامعاشقہ سامنے آگیا

ممبئی (آ ئی این پی) بھارتی کرکٹر، کوچ اور کمنٹیٹر روی شاستری با لی ووڈ ادا کا رہ نمرت کور کے ساتھ تعلقات کے با عث خبرو ں کی ز ینت بن گئے، دو نو ں کے ما بین گز شتہ 2سال سے قا ئم تعلق میڈ یا اور ان کے چا ہنے وا لو ں کی تو جہ حا صل کر رہا ہے ،بھا رتی میڈ یا کے مطا بق 56 سالہ روی شاستری اور 36 سالہ نمرت کور کے درمیان گزشتہ 2 سال سے تعلقات قائم ہیں دونوں کے درمیان 2015 میں جرمن کارساز کمپنی کی جانب سے ایک کار کو متعارف کرائے جانے کے اشتہار میں کام کرنے کے بعد دونوں میں نزدیکیاں ہوئیں ،جو وقت کے ساتھ ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ دونوں کو گزشتہ 2 سال کے درمیان متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔خبر سامنے آنے کے بعد اداکارہ نمرت کور نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ان خبروں کو فکشن پر مبنی افواہیں قرار دیا۔انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنے متعلق شائع ہونے والی خبریں پڑھیں ،جو فکشن سے زیادہ کچھ بھی نہیں تھیں۔نمرت کور نے لکھا کہ حقائق کے بغیر فکشن کو شائع کرنا دوسرے کے لیے تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے ایسی باتیں کرنے والوں کو بتایا کہ انہیں آئس کریم پسند ہے اور وہ آج کے دن اور موسم کو انجوائے کر رہی ہیں ،دوسری جانب روی شاستری نے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان نہیں دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain