تازہ تر ین

فیڈرر،شراپوواکایوایس اوپن سے بوریابسترگول

نیویارک (آ ئی این پی) یو ایس اوپن میں دو بڑے ناموں کا سفر ختم ہوگیا، سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کو آسٹریلیا کے غیر معروف جان مِل مین سے اپ سیٹ شکست ہو گئی۔ ماریہ شرا پووا بھی سپینش کھلاڑی سے ہارنے کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچز میں آسٹریلوی کھلاڑی جان ملمین نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 3-6، 7-5، 7-6 (9-7) اور 7-6 (7-3) سے اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا،ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچز میں اسپینش کھلاڑی کارلا سوریز نوارو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی کھلاڑی ماریا شرا پووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain