تازہ تر ین

میڈیسن کیز کی یوایس اوپن فائنل4 میں سیٹ کنفرم

نیویارک (اے پی پی) امریکا کی نامور ٹینس سٹار میڈیسن کیز اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ سپینش کھلاڑی کارلا سوریز نوارو کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ امریکہ میں جاری میگا ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں امریکا کی نامور ٹینس سٹار میڈیسن کیز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپینش کھلاڑی کارلا سوریز نوارو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔نومی اوساکا نے نے تسورینکو کو ہرا کرفائنل فورمیں جگہ بنائی۔پہلے سیمی فائنل میچ میں سرینا ولیمز کا مقابلہ آناستاسیجا سیواستووا سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں میدیسن کیز کا مقابلہ جاپان کی نومی اوساکا سے ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain