تازہ تر ین

ایشیاکپ کرکٹ2018ءٹرافی کی نقاب کشائی

لاہور(نیوزایجنسیاں)ایشیا کپ ٹرافی 2018 کی تقریب رونمائی ابوظہبی میں ہوگئی۔میڈیاکے مطابق ایشیا کپ ٹرافی کی ابوظبی میں تقریب رونمائی کر دی گئی۔ تقریب میں شیخ نیہان بن مبارک النہیان، چیئرمین ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور وزیر رواداری خالد الزرونی، وائس چیئرمین ایمریٹس کرکٹ بورڈ مبشر عثمان، جنرل سیکرٹری ایمریٹس بورڈ پربھاکرن تھنراج، مارکیٹنگ منیجر بی سی سی آئی ڈاکٹر بی آر شیٹی اور دیگر نے شرکت کی۔ایشیا کپ 15 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ میں مجموعی طور پر 13 میچز دبئی اور ابوظبی کے میدانوں پر کھیلے جائیں گے، گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو گروپ اے کی کوالیفائر ٹیم کے خلاف کھیلیں گے جب کہ 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ شیڈول ہے، 13 روزہ ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain