لاہور(نیوزایجنسیاں) عبدالرزاق نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر فٹنس اور کارکردگی ثابت کر کے پی ایس ایل میں جگہ بنانے کا اعلان کیا ۔قائداعظم ٹرافی میں پی ٹی وی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ملتان کیخلاف عمدہ بالنگ کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی حیران کر دیا اور 5 اوورز میں صرف 14 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر سب کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔