تازہ تر ین

ایک اور نائن الیون تیار،امریکی صحافی کی کتاب میں ٹرمپ بارے خوفناک انکشافات

واشنگٹن(ٹرینڈی ایڈیٹر رپورٹ)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سینئرصحافی بوب ووڈورڈکی نئی کتاب کوجھٹلانے کیلئے اس کے مندرجات کوجعلی قراردیا۔دوسری طرف کیبل نیوزنیٹ ورک (سی این این )ٹی وی چینل نے کتاب میں شائع ہونے والے ایک خط کی کاپی حاصل کرلی ہے۔اس دستاویزسے ثابت ہوتاہے کہ وائیٹ ہاو¿س کے اعلی سطح کے ااہلکار،صدرٹرمپ سے دستاویزات کیسے چھپاتے ہیں اورچراتے ہیں،جن کے متعلق ان کاخیال ہوتاہے کہ اس سے قومی سلامتی خطرے میں پڑجائے گی۔ایسے ہی ایک کیس میں وائیٹ ہاو¿س کے سابق اقتصادی مشیرگیری کوہن نے اوول آفس ڈیسک سے لکھے جانےوالے خط کامسودہ چرالیاتاکہ صدرٹرمپ اس پردستخط کرکے جاری نہ کرسکیں ،جس کے باعث جنوبی کوریاسے اہم تجارتی معاہدہ منسوخ ہوجاناتھا۔کوہن نے اپنے ایک معاون کوبتایاکہ ”میں صدرٹرمپ کویہ کاغذدوبارہ کبھی نہیں دیکھنے دوں گا،میں نے ملک کی حفاظت کرنے کیلئے اسے حاصل کرلیاہے“۔ستمبر2017ءکی دستاویزکے تحت جنوبی کوریاکی حکومت کومطلع کیاجاناتھاکہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والا تجارتی معاہدہ منسوخ کرناچاہتاہے جوچھ برسوں سے جاری ہے۔ووڈورڈنے رپورٹ کیاہے کہ وائٹ ہاو¿س کے اہلکاروں کوخدشہ تھاکہ اگرٹرمپ نے یہ خط بھیج دیاتواس سے امریکہ کاانتہائی خفیہ پروگرام خطرے میں ڈال دے گا،جس سے شمالی کوریاکی طرف سے داغے جانے والے میزائلوں کوسات سیکنڈو ںکے اندرسراغ لگاسکتاہے۔ا س خط کامسودہ صرف ایک دستاویزہے جو ووڈورک کے حالیہ کام کاحصہ ہے جسے”Fear:Trump in the White House”نامی کتاب میں شامل کیاگیاہے،مذکورہ کتاب 11ستمبرکوکتابو ں کی دکانوں پردستیاب ہوگی۔ووڈورڈ نے سی این این سے گفتگومیں کہاکہ وہ کتاب میں کی گئی اپنی رپورٹنگ پرقائم ہیں۔دریں اثناءامریکی صدرٹرمپ نے اس کتاب کے متعلق کئی ٹوئٹس کرکے مصنف کونشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس کی ساکھ کے کئی مسائل ہیں،یہ بھی ایک اوربری کتاب ہے“۔ (صدرکے آدمی)یہ کتاب 1974ءمیں شائع کی گئی جوواٹرگیٹ سکینڈل کے متعلق ہے،ساتھی رپورٹرکارل برنسٹن کے ساتھ لکھی۔2۔The Final Days(آخری ایام1976ئ)یہ کتاب نکسن کے استعفے کے متعلق ہے،یہ بھی کارل برنسٹن کے ساتھ مل کرلکھی۔3۔Veil(نقاب1987ئ)یہ کتاب سی آئی اے کی خفیہ جنگوں کے متعلق ہے۔4۔The Commanders (کمانڈرز1991ئ)یہ کتاب پینٹاگون ،بش سینئراورخلیج کی جنگ کے متعلق ہے۔5۔The Agenda(کارروائی نامہ1994ء)یہ کتاب بل کلنٹن کے پہلے دورصدارت کے متعلق ہے۔6۔The Choice(انتخاب1996ئ)یہ کتاب بل کلنٹن کے دوسرے دورصدارت کی کوشش کے متعلق ہے۔7۔Shadow(سایہ1999ء)یہ کتاب واٹرگیٹ جیسے سکینڈلوں کے متعلق ہے جن کا مختلف صدورکی انتطامیہ نے سامناکیا۔8۔Bush at War(بش اورجنگ2002ئ)یہ کتاب نائن الیون کے بعدافغانستان میں جنگ کے راستے کے متعلق لکھی گئی۔9۔Plan of Attack(حملے کامنصوبہ 2004ء)یہ کتاب اس موضوع پرلکھی گئی ہے کہ جارج ڈبلیوبش نے عراق سے جنگ کافیصلہ کیسے اورکیوں کیا؟10۔ Man(خفیہ آدمی2005ء)یہ کتاب واٹرگیٹ سکینڈل کے مخبرمارک فیلٹ کوتیس برس بعدبے نقاب کرنے کے متعلق ہے۔11۔State of Denial(انکارکی حالت2006ء)یہ کتاب بش انتظامیہ اورعراق کی جنگ کے متعلق لکھی گئی ہے۔12۔The War Within(کے اندرجنگ2006ءتا 2008ئ)وائیٹ ہاو¿س کی خفیہ تاریخ کے متعلق لکھی گئی۔13۔Obama’s Wars(2010ء)یہ کتاب عراق اورافغانستان میں جنگوں سے اوباماکے نمٹنے کے طریقہ کارپرلکھی گئی ہے۔14۔The Last of The President’s Men(صدرکاآخری آدمی2015ء)یہ کتاب نکسن کے معاون الیگزینڈربٹرفیلڈکے متعلق ہے ،جس نے وائیٹ ہاو¿س کے خفیہ ٹیپنگ سسٹم کے متعلق انکشاف کیاتھا،جس نے تاریخ بدل دی اورنکسن کومستعفی ہوناپڑا۔ 15۔Fear(خوف )یہ کتاب موجودہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے متعلق ہے اوررواں ماہ 9ستمبرکوشائع ہونے جارہی ہے اوراسے ایک اورنائن الیون سے تشبیہ دی جارہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain