تازہ تر ین

گرانٹ فلاور کا بلے بازوں کے ساتھ طویل سیشن

لاہور(سی پی پی)ایشیاکپ کی تیاری کے لیے کیمپ میں پاورہٹنگ کی بھرپور مشقوں کا سلسلہ جاری رہا۔ ایشیاکپ کی تیاری کے لیے لاہور میں لگائے جانے والے تربیتی کیمپ میں قومی کرکٹرز کی بھرپور مشقیں گزشتہ روز بھی جاری رہیں،ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے نیٹ پر بالنگ اور بیٹنگ کے بجائے تمام کھلاڑیوں کے ساتھ باری باری انفرادی سیشن کرنے کا فیصلہ کیا۔سخت گرم موسم میں بیٹسمین ایک ایک کرکے باﺅلنگ مشین سے پھینکی جانے والی تیز گیندوں کا سامنا کرنے کے لیے آئے، کریز پر آنےوالوں کو مختلف لائن پر پھینکی جانے والی گیندوں پر پاور ہٹنگ کے لیے کہا جاتا،ایکسٹرا کوور اور فائن لیگ پر سٹروکس کھیلنے کا سلسلہ جاری رہا،ہیڈ کوچ کمزور شاٹ پر اصلاح اور بیٹ کی گرفت بہتر بنانے کے لیے مشورے اور اچھی کوشش پر دل کھول کر داد بھی دیتے رہے۔ فخر زمان، امام الحق اور شان مسعود کے بعد بابر اعظم نے بھی طویل سیشن کیا،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے شعیب ملک سمیت مڈل آرڈر میں شامل بیٹسمینوں کو مشق کرائی،کسی بھی کھلاڑی نے بالر کی گیند کا سامنا نہیں کیا بلکہ مشین کے ساتھ مخصوص زاویے سے پھینکی گئی گیندوں پر موزوں سٹروکس کھیلے۔ دوسری جانب بالرز نے بھی خالی وکٹ پر اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے پسینہ بہایا،محمد عامر، جنید خان اور عثمان شنواری کے بعد حسن علی، شاہین آفریدی اور فہیم اشرف ایکشن میں نظر آئے۔بالنگ کوچ اظہر محمود بالر کے کریز پر پہنچنے سے قبل اچانک ورائٹی بتا دیتے،اگر یارکر کہتے تو بالر اسی قسم کی گیند پھینکنے کی کوشش کرتا،کبھی بالنگ کوچ شارٹ پکار دیتے تو گیند باز اس پر عمل کرتا،تسلسل کے ساتھ یارکرز کرائے گئے، دوسرے سیشن میں حسن علی، شاہین آفریدی اور فہیم اشرف اظہر محمود کی توجہ کا مرکز بنے، شاداب خان بھی اسپن کا جادوجگانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔اظہر محمود نے تمام با لرز کی نوبالز کو بھی بڑے غور سے چیک کیا اور ذرا سا بھی قدم باہر نکلنے پر وہ وارننگ دیتے رہے، کھلاڑیوں نے فٹنس ڈرلز کے ساتھ فیلڈنگ میں صلاحیتیں نکھارنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا،آج بھی معمول کے مطابق نیٹ پریکٹس ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain