لاہور( آن لائن )ایشیا کپ کیلئے لگائے گئے تربیتی کیمپ کے دوران کرکٹر حسن علی فوجی نوجوانوں کی طرح بلے کو بندوق بنا کر چلاتے ر ہے اپنی ہنس مکھ طبیعت کی وجہ سے حسن علی پوری ٹیم کیلئے تفریح کا منفرد ذریعہ ہیں۔،گزشتہ روز کیمپ میں وہ کوچ مکی آرتھر کو گراونڈ میں لیٹ کر اپنے بیٹ کو ہی بندوق بنائے کرتب کر کے دکھاتے رہے جس پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی ہنس کر لوٹ پوٹ ہوتے رہے۔دنیائے کرکٹ میں بہت سے کھلاڑی اپنے سٹائل سے مشہور ہوتے رہے لیکن پاکستانی ٹیم میں شعیب اختر اور بوم بوم آفریدی کے بعد حسن علی کا انداز شائقین کے دل کو بھا گیا۔

