تازہ تر ین

ایشیاءکپ میں پا کستان کی ٹیم ہارٹ فیورٹ ہے، عبدالرزاق

فیصل آباد (آئی این پی)قو می کر کٹ ٹیم کے سا بق ما یہ ناز آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ ایشیاءکپ میں پا کستان کی ٹیم ہارٹ فیورٹ ہے ،بھارت کے سا تھ سخت مقا بلے کی توقع ہے، قومی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ،ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم کے سا تھ اچھے مقا بلے دیکھنے کو ملیں گے ۔وہ گز شتہ روز اقبال کر کٹ سٹیڈیم میںمیڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فا ئز ہو نے سے کر کٹ سمیت تمام کھیلوں میں تبدیلی آئے گی،احسان ما نی کے چیئرمین بننے کے بعد کرکٹ میں تبدیلیاں آ ئیں گی اور بورڈ سے کرپشن کا مکمل خا تمہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی فرسٹ کلاس کرکٹ اپنے اپ کو مکمل فٹ رکھنے کے لیے کھیلتا ہے میں بھی پی ایس ایل میں شا مل ہو نے کے لیے اپنے آپ کو فٹ رکھنے کی پوری کو شش کر رہا ہوں۔ فرسٹ کلاس کر کٹ کھیلنے کا مقصد نیا ٹیلنٹ سا منے لا نا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان ایک مرتبہ پھر کرکٹ میں ملک کا نام روشن کر یں گے۔ آنے والے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے نوجوان اہم کردار ادا کر یں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain