تازہ تر ین

عمران کی قیادت میں ملک کھیلوں میں ترقی کریگا، جان شیر خان

پشاور(آئی این پی) جان شیرخان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں کھیلوں کے علاوہ دوسرے شعبوں میں ترقی کرے گا۔ا جان شیرخان نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان کامیابیوں کی منازل طے کرتا ہوا دنیا کا ایک بہترین اور خودمختار ملک بنے گا۔۔ 10 سال تک سکواش کے میدان میں دنیا پر حکمرانی کرنے والے جان شیر خان نے اس اُمید کا بھی اظہار کیا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا پاکستان کی تمام سپورٹس اور بالخصوص پاکستان سکواش کی بحالی کے لئے اور اسکو کامیابی کی جانب گامزن کرنے اور دنیا بھر میں دوبارہ کھیلوںمیں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے اور ساتھ ہی حکومتی سطح پر پاکستان سکواش فیڈریشن اور پاکستان ایر فورس کے ساتھ ملکر سکواش کو جو مسائل درپیش ہیں انکا ازالہ کرینگے،

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain