بنگلور(بی این پی )رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی سے ویرات کوہلی کو چھ سال بعد ہٹانے کا امکان ہے اور ان کی جگہ آئی پی ایل دوہزا ر انیس کیلئے سابق جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہام ڈی ویلیئرز کو ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے جن کا کیس ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی تقرری سے مضبوط ہو گیا ہے۔