تازہ تر ین

ڈومیسٹک مصروفیات ، حفیظ نے سی پی ایل کھیلنے کی آفر ٹھکرا دی

لاہور(آئی این پی)پاکستان کے مایہ ناز آل رانڈر محمد حفیظ گزشتہ دنوں ایشیا کپ کے اسکواڈ میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے تاہم انھوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کی طرف رخ کرلیا تھا۔ڈومیسٹک سیزن کے پہلے ایک روزہ میچ میں حفیظ نے 80گیندوں پر 82 رنز کی لاجواب اننگز کھیلی تھی۔ جس کے بعد اب انھیں کیریبین پریمیئر لیگ کے ناک آﺅٹ مرحلے کے لئے کرس گیل کی ٹیم سینٹ کِٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔محمد حفیظ کو پیشکش تو موصول ہوئی تاہم انہوں نے اسے ٹھکرا دیا۔ پیشکش کے جواب میں حفیظ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں سینٹ کٹس ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں سی پی ایل میں شرکت نہیں کرسکتا کیونکہ مجھے پاکستان میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنا ہے۔آل رانڈر نے کرس گیل کی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس سے قبل محمد حفیظ کینیڈا میں ہونے والی گلوبل ٹی ٹوینٹی لیگ میں بھی شرکت کی آفر موصول ہوئی تھی تاہم انہوں نے اس میں شرکت سے بھی معذرت کرلی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain