تازہ تر ین

4 نئے وزراءکی آج حلف برداری

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی کابینہ میں شامل 4 نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب کل کے لیے ملتوی کردی گئی۔ایوان صدر میں وفاقی کابینہ میں شامل کیے گئے مزید وزراء کی حلف برداری آج ہونا تھی تاہم مہمانوں کے فوری دستیاب نہ ہونے کے باعث تقریب کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔ وفاقی کابینہ میں شامل نئے وزرا میں عمر ایوب خان کو توانائی، علی زیدی کو بحری امور اور محمد میاں سومرو کو نجکاری کا قلمدان سونپا جائے گا۔کابینہ میں شامل مراد سعید کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں وزیر مملکت کا درجہ دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 4 نئے وزرا کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ میں وزرا اور مشیروں کی کل تعداد 26 ہوجائے گی۔20 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا اور اسی روز 5 مشیروں کے بھی نوٹی فکیشن جاری کیے گئے جس کے بعد شہریار آفریدی کو کابینہ میں شامل کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان سونپا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain