تازہ تر ین

احسان مانی بڑی تبدیلی لےکرآئیں گے،راجہ اسدعلی,جلدملک کے تمام سینٹرزمیں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجائیگی،منورحسین کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپورٹس جرنلسٹ راجہ اسد علی نے کہا ہے کہ امید ہے پی سی بی کے نئے چیئرمین بڑی تبدیلی لے کر آئیں گے جس سے کرکٹ میں بہتری آئے گی۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور دنیائے کرکٹ کے لئے ایک اہم شہر ہے لہذا کھیل کے میدانوں ،پویلین ، واش رومزاور دریسنگ رومز کی جانب خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔سپورٹس جرنلسٹ منور حسین نے کہا کہ پاکستان میں آخری ٹیسٹ میچ 2009میں ہواتھا اتنے طویل گیپ کے باعث ٹیسٹ سنٹر ویران ہو گئے بہرحال اب سنٹرز کو دوبارہ تیار کیا جا رہا ہے جس میں کچھ وقت لگے گا اس حوالے سے جو بھی ذمہ دار ہے اس کا تعین کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت سے نئے کھلاڑی ہیں جن کے ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain