Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پھر بیٹنگ فلاپ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار
    • جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • سعودی عرب کی اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
    • نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا
    • سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
    • 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کھیلوں سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

    By Daily Khabrainستمبر 11, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کھیلوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور کھیلوں میں انتظامی اصلاحات سے متعلق ٹاسک فورس بنانے کا حکم دے دیا۔عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاو¿س میں بین الصوبائی تعاون سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر بین الصوبائی تعلقات (آئی پی سی) ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سیکریٹری آئی پی سی جمیل احمد، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی اور دیگر سینئر حکومتی حکام نے شرکت کی۔سیکریٹری آئی پی سی جمیل احمد نے وزیر اعظم کو وزارت اور اس سے منسلک مختلف محکموں پاکستان اسپورٹس بورڈ، پاکستان کرکٹ بورڈ، چیئرمین انٹر بورڈ کمیٹی، پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل، نیشنل اکیڈمی آف پرفامنگ آرٹس، نیشنل انٹرنشپ پروگرام کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2008 کے بعد سے اربوں روپے مالیت کے مختلف اہم منصوبے تاحال نامکمل ہیں۔اس دوران وزیر اعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ تمام زیر التوا اسکیموں کا جائزہ لیا جائے اور ان کے نامکمل ہونے کی وجوہات کو سامنے لایا جائے۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم کی جانب سے کہا گیا کہ ملک میں کھیلوں کی فیڈریشنز اور ایسوسی ایشنز کی بھرمار کے باجود کھیلوں میں کارکردگی مایوس کن ہے، جس ملک کی 20 کروڑ آبادی میں 60 فیصد افراد 30 برس سے کم ہوں تو اسے کھیلوں کی دنیا میں راج کرنا چاہیے۔دوران اجلاس اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ کھیلوں کے معاملات کو دیکھنے والی سرکاری تنظیموں کی تشکیل نو کی جائے گی کیونکہ کھیلوں کی تنظیمیں جس مقصد کے لیے بنی تھیں وہ حاصل نہیں کر سکیں۔وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احسان مانی کی سربراہی میں کھیلوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے، قومی اور علاقائی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے اصلاحات اور مختلف وسائل سے حاصل ہونے والی فنڈز کے استعمال کو دیکھنے کے لیے ٹاسک فورس بنائی جائے گی۔وزیراعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ پہلے مرحلے میں کھیلوں کے میدانوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی اور نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔اجلاس کے دوران نوجوانوں کے لیے مختص مختلف پروگراموں کا جائزہ بھی لیا گیا اور بتایا گیا کہ نیشنل انٹرن شپ پروگرام کے تحت معاوضے کی مد میں ایک ارب روپے سے زائد کی رقم کی ادائیگی نہیں کی جاسکی۔تاہم وزیر اعظم کی جانب سے نوجوانوں کے لیے اس پروگرام کو جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ اس پروگرام سے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں سیکھنے کے مواقع ملتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پھر بیٹنگ فلاپ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار

      بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے

      فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.