تازہ تر ین

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش ، سری لنکا ، ہانگ کانگ ، افغانستان ، بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں۔ایونٹ کا پہلا میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان 15 ستمبر کو کھیلا جائے گا ، دوسرا میچ 16 ستمبر کو پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ہوگا۔ تیسرا میچ 17 ستمبر کو افغانستان اور سری لنکا، چوتھا میچ 18 ستمبر کو انڈیا اور ہانگ کانگ کے درمیان ، پانچواں میچ 19 ستمبر کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان، چھٹا میچ 20 ستمبر کو افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا۔ایونٹ کا فائنل 26 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا جس کیلئے گراﺅنڈ کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain