تازہ تر ین

اوول ٹیسٹ :بھارت کو جیت کیلئے 464 کا ہدف

لندن (ویب ڈیسک) اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ نے جیت کیلئے بھارت کو 464 رنز کا ہدف دیا ہے، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 332 رنز بنائے تھے جس میں ایلسٹر کک کے 71، معین علی کے 50، بٹلر کے 89 اور براڈ کے 38 رنز شامل تھے، بھارت کی جانب سے جدیجہ نے 4 ، بومرا اور شرما نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تھا۔بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 292 رنز بنا سکی تھی ، کے ایل راہول 37، پجارا 37، کوہلی 49 ، جدیجہ 86 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، انگلینڈ کے اینڈرسن ، سٹوکس اور معین علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تھا، انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 423 رنز 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایلسٹر کک 147 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، جو روٹ نے 125 رنز کی اننگز کھیلی، سٹوکس نے 37 رنز بنائے تھے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی نے دو ، جدیجہ اور وہاری نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، 464 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی وکٹ ایک کے سکور پر گر گئی جب شکھر دھون ایک کے انفرادی سکور پر اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ دوسرے کھلاڑی پجارا تھے جو اینڈرسن ہی کی گیند پر بغیر کوئی سکور کئے ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ ورات کوہلی صفر کے انفرادی سکور پر براڈ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہوگئے۔ بھارت کو اس وقت مزید 406 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain