Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پھر بیٹنگ فلاپ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار
    • جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • سعودی عرب کی اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
    • نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا
    • سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
    • 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین فاسٹ باو¿لر بن گئے

    By Daily Khabrainستمبر 12, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (ویب ڈیسک)عظیم انگلش فاسٹ باو¿لر جیمز اینڈرسن نے گلین میک گرا کا عالمی ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باو¿لر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔سابق مایہ ناز آسٹریلین فاسٹ باو¿لر گلین میک گرا 124ٹیسٹ میچوں میں 463وکٹیں لے کر اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باو¿لر تھے تاہم اب جیمز اینڈرسن نے انہیں اس اعزاز سے محروم کردیا۔جیمز اینڈرسن نے 2003 میں لارڈز کے مقام پر زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اسی میچ میں مارک ورمیلن کو آو¿ٹ کر کے اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کی۔اس کے بعد فاسٹ باو¿لر کو 100وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے میں مزید 5سال لگ گئے اور اس وقت کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ یہ نوجوان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا کامیاب ترین فاسٹ باو¿لر بن جائے گا۔لیکن اس کے بعد اینڈرسن نے ہر گزرتے دن کے ساتھ شاندار کھیل پیش کرنا شروع کردیا اور محض دو سال میں 200وکٹوں کے سنگل میل کو بھی عبور کر لیا۔اس کے دو سال بعد انہوں نے 300وکٹیں حاصل کیں اور پھر انٹیگا میں ویسٹ انڈینز کے دنیش رامدین کو آو¿ٹ کر کے انگلینڈ کے کامیاب ترین ٹیسٹ باو¿لر بن گئے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ آئن بوتھم کے پاس تھا جنہوں نے 383وکٹیں حاصل کی تھیں۔انگش فاسٹ باو¿لر نے لارڈز کے تاریخی مقام پر 500وکٹوں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا اور تاریخ کے کامیاب ترین ٹیسٹ باو¿لر بننے کا امکانات مزید روشن کرلیے۔جب بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوا تو یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اینڈرسن اس سیریز کے دوران یہ
    ریکارڈ توڑ دیں اور انہوں نے ابتدائی تین ٹیسٹ میچوں میں 17وکٹیں لے کر اس بات کو یقینی بنادیا۔لیکن سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں مایوس کن کارکردگی کے سبب ایک مرتبہ پھر ایسا محسوس ہونے لگا کہ شاید انہیں یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید انتظار کرنا پڑے۔تاہم بھارت کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں انہوں نے مجموعی طور پر 5وکٹیں حاصل کر کے یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے میچ کی آخری اننگز میں بھارتی بلے باز محمد شامی کو آو¿ٹ کر کے یہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو بھی میچ میں فتح سے ہمکنار کرا کر اس تاریخی لمحے کو مزید یادگار بنا لیا۔اب ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باو¿لرز کی مجموعی فہرست میں اینڈرسن کا چوتھا نمبر ہے جہاں ان سے پہلے تینوں نام اسپنرز کے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 800وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ سری لنکن اسپنر متیاہ مرلی دھرن کے پاس ہے جبکہ اس فہرست میں دوسرا اور تیسرا نمبر آسٹریلیا کے شین وارن اور بھارت کے انیل کمبلے کے پاس ہے جنہوں نے بالترتیب 708 اور 618 وکٹیں حاصل کیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پھر بیٹنگ فلاپ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار

      بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے

      فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.