تازہ تر ین

بھارت کیخلاف ایشیاکپ میچ کانٹے دارہوگا،طاہرشاہ شاہین آفریدی سے میگا ایونٹ میں اچھی امیدیں وابستہ ہیں،وسیم خان کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے بھارت کا میچ بہت تگڑا ہو گا اس کے لئے پاکستان کو پوری تیاری کرنا پڑے گی۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستانی ٹیم ہانگ کانگ سے میچ کو پریکٹس میچ کے طور پر نہیں بلکہ پوری تیاری سے کھیلے گا ہانگ کانگ کی ٹیم کو بھی ہلکا نہیں لینا چاہئے چاہے ٹیم کتنی ہی کمزور کیوں نہ ہو۔ فرسٹ کلاس کرکٹر وسیم خان نے کہا کہ جب ٹورنا منٹ شروع ہو جائے تو باقاعدہ ٹیم کھلانی پڑتی ہے۔ شاہین آفریدی بڑا اچھا پرفارم کرتا رہا ہے امید ہے آئندہ بھی اچھی کارکردگی دکھائے گا لہذا ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ٹورنا منٹ میںکوئی بھی ٹیم ہلکی نہیں ہوتی پوری جان مارنی پڑتی ہے زیادہ ریلکس رہنے کی ضرورت نہیں۔پاکستانی ٹیم باﺅلنگ اور بیٹنگ میں مضبوط ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain