تازہ تر ین

بہترین پالیسیاں بنائی جائیں تو ڈالر کی قیمت نیچے آئیگی: ڈاکٹر سلمان، نواز شریف پیرول پر آزاد ہیں، جاتی عمرہ میں گزرا وقت قید میں شمار نہیںہوگا: بیرسٹرمسرور ، کلثوم نواز کی وفات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے: چودھری اشرف کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری اشرف نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی وفات پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کافی عرصے تک زندگی و موت کی کشمکش میں رہیں۔ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت ملنی چاہئے تھی اجازت نہ ملنے سے معاشرے کا اچھا تاثر نہیں گیا کسی کی آزادی بغیر کسی قصور کے سلب کرنا ظلم ہے۔ن لیگ اب بھی مقبول پارٹی ہے ۔نواز شریف کی سزا معطل ہونی چاہئے۔بیرسٹر مسرور شاہ نے کہا کہ جب کسی کو سزا ہو جائے تو اس کی سزا پر عملداری کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔اگر نواز شریف پیرول پر ہیں تو وہ حراست میں نہیں ہیں بلکہ فی الحال آزاد ہیں۔جو وقت وہ جاتی عمرہ میں گزاریں گے وہ قید میں شمار نہیں ہوں گے۔پیرول کی شرائط صوبائی حکومت کی صوابدید ہے۔میرے خیال میں نواز شریف کے کیس پر جو بحث ہو چکی سزا معطل نہیں ہو سکتی۔صوبائی حکومت اپنی صوابدید پر ہی پیرول کو بڑھا سکتی ہے۔ سابق وزیر ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ نئی حکومت نے اپنی ترجیحات کے مطابق ہی کام کرنا ہے اور دیکھنا ہے پرانے بجٹ میں کون سی چیز مناسب ہے اور کونسی نہیں۔ظاہر ہے بجٹ خسارہ بھی کم کرنا ہے۔ٹیکس اصلاحات سے کوئی زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔اگر ضرورت ہے تو آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہئے معیشت جذبات سے بہتر نہیں ہوتی۔اگر بہترین پالیسیاں بنائیں جائیں تو ڈالر کی قیمت نیچے آسکتی ہے۔ترقیاتی بجٹ کم کرنا ممکن ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain