دبئی(نیوزایجنسیاں) بھارت کے سابق کپتان کپیل دیو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز میں دبا کا عنصر برقرار رہنا چاہیے۔ کپیل دیو نے کہا ہے کہ ہمیشہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے ہائی پریشر ہوتے ہیں۔ اور اسی سے کھلاڑیوں کی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آتی ہیں، دبا کے بغیر کھیلنے کا تو کوئی فائدہ نہیں ہے۔




































