اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان کے طیب اسلم چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔کوارٹرفائنل میں فاتح پلیئرنے ہم وطن عاصم خان کو شکست دی۔ہانگ کانگ کے لیوآﺅ نے بھی فائنل فورمیں جگہ بنالی۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے آج مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوںگے۔ٹورنامنٹ میں 48 ملکی اور غیرملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ مینز ایونٹ کیلئے 30 ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کیلئے 10 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ اور ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، ملائشیا ، مصر،، ایران،، آسٹریا، آئرلینڈ، تھائی لینڈ اور ہالینڈ کے غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں،ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کل جمعرات کو جبکہ فائنل مقابلے جمعہ کو کھیلے جائیں گے ۔




































