اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کے شہرہ آفاق سکواش کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ چیف آف ائیرسٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ سے ملک میں سکواش کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں سکواش کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔




































