تازہ تر ین

نکے تھانیدار کے بھتیجے کی 5 سالہ بچی سے زیادتی ، غریب باپ مدد کیلئے ” خبریں ہیلپ لائن “ پہنچ گیا

رائے ونڈ (نامہ نگار) نکے تھانیدار کے اوباش بھتیجے کی محلے دار پانچ سالہ معصوم بچی سے زیادتی ،مقدمہ درج ہونے پر پولیس افسر متاثرین اور گواہوں کو پیروی کرنے پرسرعام سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا، غریب محنت کش انصاف سے محروم ہوکر خبریں اور چینل فائیو کے سامنے سراپا احتجاج مدد کی دہانی دینے پر مجبور ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے پسماندہ علاقہ بھچوکی کی آبادی حبیب کوٹ کے محنت کش دین محمد کی پانچ سالہ معصوم بیٹی ن گھر سے باہر کھیل رہی تھی کہ محلے کا15سالہ آوارہ منش نوجوان احمد اس کو بہلا پھسلاکر قریبی کھیتوں میں لے گیا اور وہاں اس سے زیادتی کرڈالی ،اسی اثناءمیں مظلوم ن کا والد دین محمد اسے ڈھونڈتے ہوئے وہاں سے گزرا تو اس نے ملزم احمد کو کھیتوں سے نکل کر بھاگتے ہوئے دیکھا اور بچی کے رونے کی آواز سنی ،تو شک پڑنے پر وہ کھیتوں کے اندر گیا تو اس کی ننھی بیٹی خون میں لت پت پڑی تھی ،مظلوم دین محمد نے بیٹی کو اٹھایا اور شور مچاتا ہوا گھر لے آیا اور دوسری طرف ملزم کو پکڑنے کیلئے آدمی پیچھے لگادےئے جنہوں نے ملزم کو تھوڑی دور بھاگتے ہوئے دھرلیا ،محلے داروں نے ملزم کو حوا لہ پولیس کردیا اور والدین بچی کو لیکر رائے ونڈ ہسپتال پہنچ گئے ،جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق کردی ،دوسری طرف تھانہ میں مدعی باپ کی طرف سے دی گئی درخواست پر فوری طور پر مقدمہ 1003/18درج کرلیا گیا ،لیکن اس وقت مظلوم خاندان انصاف سے محروم ہوکر رہ گیا جب پتہ چلا کہ ملزم احمد کا سگا تایا محمد سلیم اسی تھانہ میں اے ایس آئی ہے ،چنانچہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود مظلوم خاندان کی کہیں پیش نہیں جارہی اور پولیس افسر اپنے بدقماش بھتیجے کو ذہنی مریض ظاہر کرکے اسے بچانے کیلئے دھمکیاں دینے پر اتر آیا ہے ،انصاف نہ ملنے پر مظلوم خاندان اور واقعہ کے گواہوں نے پولیس افسر کی مبینہ غنڈہ گردی پر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ،اس موقع پر مقدمہ کے گواہوں نے کہا کہ اے ایس آئی محمد سلیم بھی ان کا محلے دار ہے جو کہ ان کو آتے جاتے گواہی دینے سے منع کرتے ہوئے مختلف مقدموں میں پھنسانے کی کھلی دھمکیاں دیتا ہے، مظلوم ن کی والدہ کو بھی پولیس افسر نے اس کے گھر جاکر معاملہ کو لے دے کر رفع دفع کرنے پر مجبور کیا جس کے بعد میاں بیوی خوفزدہ ہوگئے ہیں،متاثرین،گواہوں اورمحلے داروں نے درندہ صفت ملزم احمد اور اس کے تایا پولیس افسر محمد سلیم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف ایڈیٹر جناب ضیاشاہد اور اعلیٰ پولیس افسران سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain